National

Easter is the name of the spirit of affection, love and mutual respect, Prime Minister Shehbaz Sharif

Islam Abad (94 news) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو ایسٹر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسٹر پیار، محبت اور باہمی احترام کے جذبے کا نام ہے، موجودہ وقت میں اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے ضبط و تحمل، بھائی چارے اور انسانیت کا درس دیا، ان تعلیمات کو اپنا کر ہی امن اور اتفاق قائم کیاجاسکتا ہے۔

وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت ملک میں تمام اقلیتوں کے جان و مال اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button