قومی

امریکہ نےعمران خان کے الزامات کو پروپیگنڈااور جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا

واشنگٹن (94 نیوز) امریکہ نے سابق وزیر اعظم پاکستان و پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے الزامات کو محض پروپیگنڈا، ناقص معلومات اور جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا ہے۔ پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ان الزامات کو پاکستان سے تعلقات کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے،

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے الزامات کو محض پرو پیگنڈا، غلط، ناقص معلومات اور جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا۔
نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ان الزامات کو پاکستان سے تعلقات کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ فوری طور پر پاکستانی حکام سےکسی شیڈول ملاقات کا علم نہیں تاہم امریکی وزیر خا رجہ انٹونی بلنکن نے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے گزشتہ ہفتے تفصیلی بات چیت کی ہے۔ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکی و پاکستانی وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں افغانستان، دہشتگردی، تجارت، ماحولیات، توانائی، صحت اور تعلیم سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button