قومی

امتحان میٹرک(سیکنڈسالانہ) 2024ء کے نتائج کا اعلان 30 اکتوبربروز بدھ ہو گا

تقریب کمشنر و چیئرپرسن بورڈ سلوت سعید کی زیرصدارت ہو گی‘ چیئرپرسن بورڈ 10 بجے دن بٹن دبا کر رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ پر اَپ لوڈ کریں گی

رزلٹ یا دیگر معلومات کیلئے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے دفتری فون نمبر0412517710 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن

فیصل آباد (94 نیوز) کمشنر وچیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادسلوت سعید کی ہدایت پر ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے زیراہتمام ہونے والے امتحان میٹرک (سیکنڈسالانہ)2024ء کے نتائج کا اعلان انشاء اللہ تعالیٰ 30 اکتوبر بروز بدھ 10 بجے دن کیا جائے گا۔ نتائج کی تقریب کمشنر و چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت منعقد ہو گی جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن و کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی بھی موجود ہوں گے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 10 بجے دن کمشنر و چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد سلوت سعید لیپ ٹاپ پر بٹن دبا کر رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk پر اَپ لوڈکریں گی۔ سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے کہا کہ نتائج سنڈیکیٹ مارکنگ کے تحت حکومت پنجاب کے وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق سخت محنت و انتہائی احتیاط سے تیار کئے گئے ہیں جو انشاء اللہ تعالیٰ ہر قسم کی غلطیوں سے مبرا ہوں گے تاہم نتائج یا دیگر معلومات کیلئے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے دفتری فون نمبر0412517710 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button