قومی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز) راشد اقبال کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس


فیصل آباد(94 نیوز) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز) راشد اقبال نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایجوکیشن) راؤ عبدالکریم، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ریاض حسین انجم،ڈسٹرکٹ و ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے کی پرفارمنس انڈیکیٹرز (KPIs)، مانیٹرنگ اور تعلیمی امور کے حوالے سے ایجنڈا زیر غور آیا تاکہ تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔



