National

District level competitions started under Punjab Talent Hunt Program

Faisalabad(94 news) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے الائیڈ ہسپتال میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام آراو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کیا جس پر 10 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے اور اس پلانٹ سے دوہزار لیٹر فی گھنٹہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہوگی۔

ٹرسٹی سیلانی محمد یسین، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارشد چیمہ،ڈی ایم ایس سروسز ڈاکٹر عماراور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے تاہم عوامی سہولت کے لئے فلاحی اداروں کی طرف سے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب عظیم کار خیر ہے جس پر بالخصوص سیلانی کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پیٹ کی بیماریوں سے بچانے کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کاقیام حکومتی کوششوں میں گرانقدر حصہ ہے اور ایسی فلاحی سرگرمیوں میں وسعت لانے کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے سیلانی کے دیگر فلاحی پروگرامز کو بھی سراہا۔ٹرسٹی نے بتایا کہ سیلانی کے زیر اہتمام اب تک 136 مختلف مقامات پر آر او واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس نصب کئے جاچکے ہیں جن کی دیکھ بھال کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button