قومی

اسلام آباد، ریڈ زون کی سیکیورٹی کیلئے فوج طلب

اسلام آباد (94 نیوز) وزارت داخلہ نے ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لئے فوج کو طلب کر لیا، وزیر اعظم ہاؤس، وزیر اعظم آفس، ایوان صدر، سپریم کورٹ پر فوج تعینات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ریڈ زون کی تمام سیکیورٹی فوج کے حوالے کی جائے گی۔ ریڈ زون میں قائم تمام حساس سرکاری عمارتوں پر فوج تعینات ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ اس کا دائرہ ریڈ زون کے ایک کلو میٹر تک بڑھا دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس، وزیر اعظم آفس، ایوان صدر، سپریم کورٹ کے علاوہ کابینہ ڈویژن سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر بھی فوج تعینات ہوگی۔

واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایسے ہتھکنڈے معیشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں، ایسے دھرنوں سے معیشت خراب اور دیہاڑی دار مزدور متاثر ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button