

Mumbai(94 news) Bollywood actor Sunil Shetty had stated that cricket so expensive to go to the hospital.
Bali Style 90 Decade Action Hero deemed actor Sunil Shetty fell in the field of cricket. Sunil Shetty, who was injured during the match to love the game of cricket as well as acting.
بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل شیٹھی کے ساتھ حادثہ اُس وقت رونما ہوا جب وہ ممبئی میں اپنے شوق کے مطابق کرکٹ کھیلنے میں مصروف تھے۔ حریف ٹیم کے بیٹسمین کی جانب سے بال کو ہٹ کیا گیا جسے کیچ کرنے کے چکر میں سنیل شیٹھی کا پاؤں سلپ ہو گیا اور وہ منہ کے بل گرگئے۔سنیل شیٹھی کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ خوش قسمتی سے سنیل شیٹھی کو بڑی چوٹ نہیں آئی تاہم ڈاکٹروں کے مطابق اندرونی چوٹ کے باعث اداکار کے منہ کے ٹشوز متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر ہے۔
تمام تر علاج کے بعد سنیل شیٹھی کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم اداکار کو چوٹ ٹھیک نہ ہونے تک مکمل طور پر آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔



