قومی

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے زیر اہتمام چیمبر آف کامرس میں پرنسپل کنونش کا انعقاد،15اگست کو سکول اوپن کرنے کا اعادہ

فیصل آباد (94 نیوز، حمزہ) کورونا کے باعث طویل لاک ڈاؤن کے بعد تمام کاروبار کھول دئیے گئے ہیں، لیکن تعلیمی ادارے اور شادی ہالز کو ابھی تک حکومت نے کھولنے کی اجازت نہیں دی، اس سلسلہ میں نجی تعلیمی اداروں کی تنظیمیں کوشش بھی کررہی ہیں اور ایس او پیز پر عمل کرنے کے لئے بھی تیار ہیں، اس کے باوجود حکومت انکی بات ماننے کو تیار نہیں ہے،

اس سلسلہ میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن جو کہ نجی تعلیمی اداروں کی واحد نمائندہ سب سے بڑی تنظیم ہے نے پنجاب بھر میں احتجاج اور سیمینارز کا سلسلہ شروع کررکھا ہے، فیصل آباد میں بھی 13 اگست کی صبح 10:00 بجے دیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پرنسپل کنونشن کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مرکزی قائدین اہم اعلانات بھی کریں گے اور سکولوں کے خلاف کئے جانے والے حکومتی اقدامات کے حوالے سے بھی پرنسپلز کو بریفنگ دیں گے، سیمینار سے مرکزکی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا، صوبائی صدر رانا طاہر سلیم خاں، ڈویژنل صدر فیڈریشن میاں ندیم احمد، اسد بشیر گل، چوہدری محمد طاہر، شیخ نسیم، انصر ریاض و دیگر قائدن خطاب بھی کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button