کھیل

آرمی چیف کی گولڈ میڈل جیتنے پرارشد ندیم کو مبارک باد

اسلام آباد (94 نیوز) پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں گولڈ میڈل جیتنے پرپاکستانی نوجوان ارشد ندیم کو مبارک باد دی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ارشد ندیم نے اپنی غیر معمولی کارکردگی سے تاریخ رقم کی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ارشد ندیم قوم کا فخر اور ہمارے قومی ہیرو ہیں۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو (نیزہ بازی) میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔

پاکستانی ایتھلیٹ نے اپنی پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔

جویلین تھرو کے فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم بھرپور ایکشن میں دکھائی دیے۔

انہوں نے پہلی باری میں ہی 86.81 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔

یہ ارشد ندیم کے کیریئر کی بہترین تھرو تھی، اس سے قبل ارشد ندیم کی بہترین تھرو 86.38 میٹر تھی۔

فائنل میچ میں ارشد ندیم کی دوسری باری ضائع ہوگئی جبکہ اس دوران بھی پاکستانی ایتھلیٹ 86.81 کی تھرو کے ساتھ سرِفہرست رہے۔

1966ء کے بعد کسی پاکستانی ایتھلیٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button