National

It was necessary to bury the ideology of necessity for the supremacy of the constitution, Sherry Rehman

Karachi (94 news) پیپلز پارٹی کی نائب صدرو سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ آئین کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام کیلئے نظریۂ ضرورت دفن کرنا ضروری تھا۔

سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ فیصلے نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ عدالت کا فیصلہ سب کے لئے پیغام ہے کہ آئین سے بالا کوئی بھی نہیں، اسپیکر کی رولنگ اور اسمبلی تحلیل کرنا غیر آئینی تھا۔

پی پی کی نائب صدر نے کہا کہ شکست سے بچنےکیلئےآئین کی ایک نہیں 3 بار خلاف ورزی کی گئی، آئین و جمہوریت کی جدوجہد میں تحریک انصاف کا کوئی کردار نہیں۔

شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آئین کی اہمیت سے واقف ہی نہیں، عدالت نے ثابت کر دیا ملک کی سالمیت آئین پر عمل درآمد، حکمرانی میں ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button