قومی

یہ خانہ بدوشی مناسب نہیں، مجھے واپس جیل بھیجاجائے: نوازشریف

لاہور(94نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے میڈیکل بورڈ کی سفارش پر سابق وزیراعظم نوازشریف کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن سابق وزیراعظم دوسرے ہسپتال منتقلی کی بجائے جیل واپس جانا چاہتے ہیں اور انہوں نے سروسز ہسپتال کے ایم ایس کو جواب دیا ہے کہ یہ خانہ بدوشی مناسب نہیں، میں نے سامانا باندھ لیا، واپس جیل بھیجا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے موقف اپنایاکہ پہلے بھی پی آئی سی جاچکاہوں، پھر سروسز لایاگیا، تین بورڈ یہاںمعائنہ کرچکے ہیں اور اب ایک مرتبہ پھر نئے ہسپتال لے جاناچاہتے ہیں، یہ خانہ بدوشی مناسب نہیں ، مجھے واپس جیل ہی بھیج دیاجائے ۔

یادرہے کہ میڈیکل بورڈ نے دل کے ہسپتال منتقلی کی سفارش کی تھی اور بورڈ کی سفارش پر ہی محکمہ داخلہ نے سابق وزیراعظم کو پی آئی سی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہ ے جہاں ان کے کمرے کو سب جیل قراردیاجائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button