قومی

کراچی کے دن بدلنے والے ہیں، خالد مقبول صدیقی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اب دماغ سے زیادہ دل کہہ رہا ہے کہ کراچی کے دن تبدیل ہونے والے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد صدارتی امیدوارعارف علوی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ‘حالیہ عام انتخابات کے بعد پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان تعاون کی راہیں کھلیں تھیں، ہمارے درمیان ایک معاہدہ بھی ہوا ہے جو دونوں کے وژن کا ملاپ ہے کہ پاکستان کو، سندھ کو بالخصوص اس کے شہری علاقوں کو کس طرح بہتر بنایا جاسکتا ہے۔’

انہوں نے کہا کہ ‘سب مانتے ہیں کہ بہتر کراچی ایک بہتر پاکستان ہے اور ملک کو بہتر بنانے کے لیے ہم سب مل کر جدوجہد کر رہے ہیں، یقین کے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان تعاون ہر میدان میں جاری رہے گا اور دماغ سے زیادہ دل کہتا ہے کہ اب کراچی کے دن تبدیل ہونے والے ہیں۔’

خالد مقبول نے عارف علوی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم نے آپ کو پہلے بھی مایوس نہیں کیا تھا، آئندہ بھی نہیں کیں گے۔’

قبل ازیں عارف علوی تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پہنچے، جہاں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کراچی کی سیاسی صورتحال اور آنے والے صدارتی انتخاب کے حوالے سے بات چیت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button