NationalCommerce

Electricity from July 1 8 Likely to be expensive up to Rs

Islam Abad (94 news) More electricity prices from July 1 8 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ بنیادی ٹیرف کی مد میں کیا جائے گا، اضافے کا فیصلہ 10 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر نیپرا کے فیصلوں کے بعد ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ نیپرا 10 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ریوینیو ضروریات کی درخواستوں پر سماعتیں مکمل کرچکا ہے، رواں ہفتے ان درخواستوں پر نیپرا کی طرف سے فیصلے متوقع ہیں۔ فیصلے جاری ہونے کے بعد پاور ڈویژن بجلی کی قیمت بڑھانے کا حتمی فیصلہ کرسکے گی، نیپرا کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی کا فیصلہ بھی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق فیول پرائسز، مہنگا ڈالر، گردشی قرضہ اور کمپنیوں کے نقصانات کے سبب بجلی مہنگی ہو گی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ یکمشت نہیں مرحلہ وار ہو سکتا ہے۔ اس وقت ملک میں بجلی کا بنیادی ٹیرف ساڑھے 16روپے فی یونٹ سے زیادہ ہے، نیپرا اور وزارت توانائی کا فیصلہ آنے پر اوسط بنیادی ٹیرف 24 روپے سے تجاوز کر سکتا ہے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close