قومی

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ریڈیو پاکستان ایف ایم93 پر خصوصی پروگرام

میزبان میاں ندیم احمد جبکہ مہمان اسپیکر (ر)میجر تاثیر اکرام رانا، ڈاکٹر مظہر عباس اور پروفیسر مدثر مجید تھے

فیصل آباد (94 نیوز) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ریڈیو پاکستان ایف ایم 93 پر خصوصی پروگرام "رابطہ” براہ راست پیسش کیا گیا جس کے میزبان ریڈیو پاکستان کے معروف اینکر میاں ندیم احمد تھے،پروڈیوسر سندریلا ناز تھیں۔ پروگرام میں (ر) میجر تاثیر اکرام رانا صدر لائل وارئیر، پروفیسر مدثر مجید جی سی یونیورسٹی اور ڈاکٹر مظہر عباس شعبہ تاریخ جی سی یونیورسٹی نے بطور مہمان شرکت کی،

مہمانوں نے 6 ستمبر 1965ء کی جنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 58 برس قبل بھارت نے رات کی تاریکی میں بین القوامی سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کردیا، اور دوسری جنگ عظیم کے بعد بڑی ٹینکوں کی کھیپ پاکستان پر چڑھ دوڑائی، لیکن بھارت نے اندھے کنویں میں چھلانگ تو لگا دی لیکن اسے یہ معلوم نہ تھا کہ پاکستانی فوج جاگ رہی ہے اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا خوب جانتی ہے، (ر) میجر تاثیر اکرام رانا، پروفیسر مدثر مجید اور ڈاکٹر مظہر عباس نے میزبان میاں ندیم احمد کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری قوم میں ایک جذبہ تھا جنگیں ہتھیاروں سے نہیں جذبوں سے لڑی جاتی ہیں اور یہ پاکستان نے ثابت کردکھایا۔ اور بھارت کو ناقابل یقین شکست دیکر پاکستان سے مار بھگایا جسے وہ صدیوں یاد رکھے گا۔

مہمانوں نے لسنرز اور کالرز کے سوالات کے جابات دیتے ہوئے کہا کہ آج پھر ہمیں اسی جذبے کی ضرورت ہے، آج ہمارا نوجوان بھٹک گیا ہے، اسکی راہ متعین کرنے کی ضرورت ہے، آج اساتذہ کرام، علماء کرام اور سیاسی لیڈروں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ آج ہم آپس میں تقسیم ہوکر اپنے ہی ملک کو کمزور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ملک کی حفاظت کی، ان شہداء کے نام قیامت تک زندہ رہیں گے۔ اور ہر سال 6 ستمبر کو انکی یاد تازہ کی جاتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک افواج کو مضبوط کرنا ہے انکے حوصلے پست نہیں ہونے دینے، آج ہمیں تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close