قومی
ہمایوں اختر نے بھی PTI چھوڑ دی


لاہور (94 نیوز) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ہمایوں اختر خان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا ااعلان کر دیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہمایوں اختر کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سےلیکر آج تک ہمارے خاندان کا پاک فوج کے ساتھ لازوال تعلق رہا ہے۔ پاکستانی قوم نے ہمیشہ پاک فوج کا بے پناہ احترام کیا ہے۔ شہید اختر عبدالرحمان کی اولاد ہونے کے ناطے میرے لئے مزید اس پارٹی میں رہنا شہداء کو تکلیف پہنچانے کے مترادف ہوگا۔ ان کا کہناتھا کہ مجھے یقین ہے قوم کا اپنے محافظوں کے ساتھ پیار اور اعتماد کا رشتہ قائم رہے گا، قوم شہدا ءکالہو اور جوانوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ شہدا ءکی یادگاروں کو جو نقصان پہنچایا گیا اس کا مجھے شدید رنج تھا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات نے پوری قوم کی طرح ہمارے خاندان کو بھی انتہائی افسردہ کیا، بالخصوص شہداء کی یادگاروں کو جو نقصان پہنچایا گیا وہ شہید کی اولاد ہونے کے ناطے اُن کے لیے شدید باعثِ رنج تھا اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ان حالات میں میرے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تعلق جاری رکھنا ممکن نہیں رہا، لہٰذا وہ پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں۔