کھیل

نیپال کی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

لاہور(94نیوز) نیپال کی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئی ہے۔پاکستان اور نیپال کی ویمن بلائنڈ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 29 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا اور تیسرا میچ 31 جنوری اور یکم فروری کو فیصل آباد میں کھیلا جائے گا اور پانچواں میچ اسلام آباد میں ہوگا۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم بھی رواں ماہ کے اختتام پر تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پاکستان آرہی ہے۔ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا دورہ پاکستان، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب مزید ایک اور قدم ہے، اس سے قبل زمبابوے نے 2015 میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز پاکستان میں کھیلی۔

فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون کی ٹیم نے 2017 میں پاکستان کا دورہ کیا اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جب کہ سری لنکا نے بھی اسی سال پاکستان میں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا۔ویسٹ انڈیز نے 2018 میں پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کراچی میں کھیلی اور اب پاکستان پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے 8 میچز کی میزبانی اپنی سرزمین پر کرنے جارہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button