Events / Seminars

Government Girls Higher Secondary School 49 Government Girls Higher Secondary School

محمد طاہر صدیقی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری کی بطور مہمان خصوصی شرکت

Faisalabad (94 news) Government Girls Higher Secondary School 49 ج۔ب میں جشن بہاراں و تقسیم انعامات کی تقریب پرنسپل صباحت سعید کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی محمد طاہر صدیقی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری جبکہ مہمانان گرامی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل تحصیل صدر شہناز پروین، سینئر ہیڈ ماسٹر اطہر کامران گلزار، ہیڈ ماسٹر مختار احمد ڈوگر، سائنس ٹیچر محمد اعظم تھے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد طاہر صدیقی اور پرنسپل صباحت سعید نے بورڈ امتحان اور سپورٹس میں پوزیشن ہولڈر طلبا میں انعامات تقسیم کیے۔

محمد طاہر صدیقی نے کامیاب پروگرام کروانے پر پرنسپل صباحت سعید اور لیب اٹینڈنٹ نجف نواز کو کامیاب پروگرام کروانے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر اچھی کارکردگی پرمہمان خصوصی طاہر صدیقی نے مس منور یوسف، سلمٰی بی بی،عابدہ ارشد، طاہرہ سراج، نویدہ کوثر، انیلا پروین ، صفیہ رانی، فائزہ، اسما، مس غزالہ،مس شازیہ ،مس اقرہ،مس طاہرہ شاہین،مس ندا،مس سعدیہ کو تعریفی اسناد بھی دیں۔

پرنسپل صباحت سعید نےڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد طاہر صدیقی کو مہمان خصوصی کے طور پر اعزازی شیلڈ پیش کی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close