سائنس و ٹیکنالوجیقومی

نئے سال کا پہلا چاند گرہن آج لگے گا

اسلام آباد (94 نیوز) نئے سال کا پہلا چاند گرہن آج لگے گا، چاند گرہن 10 بج کر 8 منٹ پر لگنا شروع ہو جائیگا اور مکمل چاند گرہن 12 بج کر 10 منٹ پر لگے گا، ماہرین نے اسے ’وولف مون‘ کا نام دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ماہرین نے بتا دیا تھا کہ سال کا پہلا چاند گرہن 10 اور11 جنوری کی درمیانی شب کوہوگا،چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔

تفصیلا ت کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ رواں سال کا پہلا چاند گرہن 10 اور11 جنوری کی درمیانی شب کوہوگا۔ چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔ دس اورگیارہ کی شب مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن رات 10 بجکر08 منٹ پرشروع ہوگا جب کہ مکمل گرہن 12 بج کر10 منٹ لگے گا جبکہ رات 2 بج کر12 منٹ پرگرہن ختم ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button