کھیل

بسمہ معروف ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ون ڈے میچ سے باہر

دبئی(94نیوز) قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کے زخمی ہونے کی وجہ سے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم کی قیادت جویریہ خان کے سپرد کر دی گئی۔

گزشتہ روزدبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ کے دوران بسمہ معروف کیچ پکڑتے ہوئے ساتھی فیلڈر کے ساتھ ٹکرائیں اور گیند ان کے جبڑے پر لگی۔ بسمہ کوسٹریچر پر میدان سے باہر لے جانے کے بعد ہسپتال پہنچادیا گیا تھا۔

پی سی بی نے بتایا کہ بسمہ معروف کا سکین کلیئر آیا، تشویش کی کوئی بات نہیں لیکن ان کی پہلے ون ڈے میں شمولیت کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔ آج بسمہ معروف کو آرام دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے قیادت جویریہ خان کے سپرد کر دی گئی۔

واضح رہے کہ بسمہ معروف سائینس کے کامیاب آپریشن کے بعد ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم میں واپس آئی تھیں لیکن قیادت جویریہ خان نے کی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بسمہ معروف نے دوبارہ کمان سنبھال لی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button