قومی

کینٹ بورڈز کو نجی سکولزسیل کرنے سے روک دیا گیا

لاہور(94 نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کینٹ بورڈز کو نجی سکولزسیل کرنے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے کنٹونمنٹ کے علاقوں سے نجی سکولز کی بے دخلی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے کینٹ بورڈر کو نجی سکولز کو سیل کرنے سے روک دیا۔کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔
عدالت عظمیٰ نے ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کو نوٹس جاری کر دئیے اور جواب طلب کر لیا۔ نجی سکولز کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کینٹ بورڈز میں 8 ہزار 3 سو نجی سکولز اور 37 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں، جبکہ سکولوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔ بچے کہاں جائیں گے؟

۔سپریم کورٹ نے نجی سکولز کو سنے بغیر فیصلہ دیا تھا۔والدین کے وکیل حامد خان نے کہا کہ اصل کیس تو رہائشی پلاٹ پر اسکول کیس میں موقف سنے بغیر سخت حکم جاری کیا گیا۔ عدالت عظمیٰ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button