تقریبات/سیمینارز

کھیلیں نوجوانوں میں نظم وضبط اور برداشت کو فروغ دیتی ہیں، ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد (94 نیوز) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج جڑانوالہ روڈ کی 63 ویں سالانہ سپورٹس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شجرکاری کی جاری مہم کے تحت کالج کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔ پرنسپل کالج ڈاکٹر ظہور احمد بھٹی، وائس پرنسپل پروفیسر عبدالرحمن، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفیئرز پروفیسر خالد حسن کے علاوہ دیگر پروفیسرز اور طلباء وطالبات بھی موجودتھے۔

اس موقع پر مختلف شعبوں کے طالب علموں نے پاکستان کے صوبوں کے کلچر کو بھی اجاگر کیا اور پریڈ پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معیاری اور بامقصد تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلیں نوجوانوں میں نظم وضبط اور برداشت کو فروغ دیتی ہیں لہذا نوجوانوں کو کھیلوں میں شرکت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ چست وتوانا دماغ کے ساتھ آگے بڑھیں۔انہوں نے طالب علموں کی طرف سے ورائٹی ٹیبلوز کو سراہا اور شجرکاری کی اہمیت وافادیت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہر طالب علم کو اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگانا اور اسکی نشوونما کا بیٹرہ اٹھانا چاہیے تاکہ ماحول کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close