قومی

ایف ڈی اے کا غیر قانونی کمرشلائزیشن کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

فیصل آباد (94 نیوز) ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا فیصلہ کیاگیاہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی ٹیموں کی طرف سے کئے گئے سروے کے بعد منظوری کے بغیر رہائشی جائیدادوں کو کاروباری مقاصد کیلئے استعمال کرنیوالوں کوقانونی دائرے میں لانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ایک میٹنگ میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے امور کا جائزہ لیاجس میں کمرشلائزیشن پالیسی اور رہائشی کالونیوں میں بلااجازت دکانیں یادیگر کمرشل عمارات تعمیر کرنے کے خلاف محکمانہ کارروائی کی پیش رفت کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عابد حسین بھٹی، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسماء محسن، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج ودیگر افسران موجودتھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے سختی سے ہدایت کی کہ منظوری کے بغیر رہائشی پلاٹس پر تعمیر کی گئی کمرشل عمارتوں کو بلا امتیاز فوری سیل کریں اور منظوری کیلئے درخواستیں جمع کرانے اور مروجہ فیسوں کی ادائیگی تک یہ جائیدادیں ڈی سیل نہ کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے قصوروار افراد کے خلاف کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے کہاکہ بلڈنگ انسپکٹرز سمیت دیگر سٹاف کی محکمانہ کارکردگی پر کڑی نظر رکھیں اور کسی جگہ ملی بھگت میں ملوث سٹاف کے خلاف کڑی انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈائریکٹر جنرل نے غیر قانونی کمرشلائزیشن میں ملوث جائیدادوں کے مالکان پرواضح کردیاجائے کہ طے شدہ پالیسی، شرائط اور معیارپر اترنے والی جائید ادوں کو کمرشل میں منتقل کرنے کی منظوری دی جائیگی بصورت دیگر ان کی کاروباری حیثیت کوختم کردیاجائیگا۔ انہوں نے غیر قانونی کمرشلائزیشن میں ملوث پراپرٹی مالکان سے کہا ہے کہ وہ اپنے بہترین مفاد میں قانون شکنی سے گریز کریں اور اپنی پراپرٹی کو کمرشل بنانے کی منظوری حاصل کرنے کے لئے فوری فائل جمع کروایں جس پر تیز رفتار محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے افسران سے کہاکہ جائیدادوں کی کمرشلائزیشن کیلئے موصول ہونیوالی درخواستوں پر ترجیحی بنیادوں پر محکمانہ کارروائی کریں اور قانونی دائرے میں آنیوالوں کیلئے سہولت و آسانی پید ا کی جائے۔ انہوں نے متعلقہ ڈائریکٹرز کو غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی نگرانی کرنے اور پراگریس رپورٹ سے متعلق انہیں روزانہ آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button