National
Trilateral agreement for Kohala Hydel Power Project to be signed today: Asim Saleem Bajwa


Islam Abad (94 news) معاون خصوصی اطلاعات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے تاریخی سہ فریقی معاہدے پرآج دستخط ہورہے ہیں۔
معاون خصوصی اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (T) عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کوہالہ ہائیڈل پاورپراجیکٹ کے تاریخی سہ فریقی معاہدے پرآج دستخط ہورہے ہیں۔ اس توانائی کے شعبہ میں سب سے بڑی 2 Billion 40 کروڑڈالرکی سرمایہ کاری ہے۔
عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیراعظم کے سی پیک منصوبوں کوتیزکرنے کی واضح ہدایات کے ساتھ تمام سٹیک ہولڈرزنے اس دن کےلئے انتھک محنت کی۔