بین الاقوامی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ’ فلسطینی شہری زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا

البریج (94 نیوز)اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ کی پٹی میں شہید ہونیوالافلسطینی شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ 47 سالہ سمیر غازی النباھین گزشتہ جمعہ کو وسطی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں زخمی حالت میں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ  زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔خیال رہے کہ گذشتہ برس 30 مارچ سے غزہ کی پٹی میں جاری پرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں اب تک 270 سے زائد فلسطینی شہید اور 26 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button