قومی

"کون بنے گا ایک دن کا کمشنر فیصل آباد ڈویژن” مقابلہ کے لئے ٹیسٹ میں 232 طالب علموں نے حصہ لیا

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) "کون بنے گا ایک دن کا کمشنر فیصل آباد ڈویژن” مقابلہ کے لئے ٹیسٹ ڈویژنل ماڈل کالج مین کیمپس میں منعقد ہوا جس میں سکروٹنی کے بعد اہل قرار دیئے گئے 232 طالب علموں نے حصہ لیا۔

امتحانی مرکز میں امیدواروں کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔ڈائریکٹر سیکنڈری سکول ایجوکیشن علی احمد سیان،پرنسپل ڈویژنل ماڈل کالج مرزا یاسین ودیگر نے ٹیسٹ کے عمل کی نگرانی کی۔ٹیسٹ کے لئے آئے ہوئےبوائز اور گرلز امیدواروں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ ایک دن کا کمشنر بنیں اور سرکاری امور کا تجربہ حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا یہ بہت اچھا اقدام ہے کہ انہوں نے نوجوانوں کو ایک دن کا کمشنر بننے اور انتظامی تجربہ حاصل کرنے کا موقع دیا۔قبل ازیں کمشنر فیصل آباد نے ڈویژنل ماڈل کالج کا دورہ بھی کیا اور ٹیسٹ کے لئے ضروری انتظامات،طالب علموں کے والدین کے بیٹھنے،پینے کے پانی کی دستیابی کو چیک کیا۔انہوں نےکہا کہ بڑی تعداد میں طالب علموں کی شرکت سے واضح ہے کہ وہ ایک دن کا کمشنر فیصل آباد ڈویژن بننے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button