قومی

میں کشمیر میں جہاد کی کال دوں گا،جنرل حمید گل کے بیٹے کااعلان

اسلام آباد(94 نیوز) تحریک جوانان پاکستان و کشمیر  کے چیئرمین اور سابق آئی ایس آئی چیف جنرل حمید گل کے صاحبزادے محمدعبداللہ گل نے کہا ہے کہ جنگیں ٹویٹر پر نہیں لڑی جاتیں،کشمیری چھ ماہ سے محصور ہیں اور ہم ڈرائینگ روم میں بیٹھ کر تقریریں کررہے ہیں،کشمیر تقریر سے نہیں شمشیر سے آزاد ہوگا،یہ وقت ٹیپو سلطان بننے کا ہے ٹویٹر سلطان بننے کا نہیں،کوئی جہاد کی کال دے نہ دے میں کشمیر میں جہاد کی کال دوں گا۔

اسلام آباد میں منعقدہ ’’یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس ‘‘ سےخطاب کرتے ہوئے عبد اللہ حمید گل نے کہا کہ کشمیری مظلوم نہیں وہ اپنی بقا اور آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،آزادی کی قیمت دی جاتی ہے اور جانیں قربان کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کیا جنگیں معیشت پر لڑی جاتی ہیں؟افغانستان اور شمالی کوریا کے پاس کیا ہے؟بھارت کی کبھی مجال نہیں تھی کہ وہ پاکستان کے سامنے کھڑا ہوسکتا،نریندر مودی آج درندگی پر اترا  ہوا ہے  جبکہ پاکستانی قوم آج تک فیصلہ نہیں کرسکی کہ کشمیر ہے پاکستان یا بنے گا پاکستان۔ اُنہوں نے کہاکہ کشمیر کے لیے ہم نے تین جنگیں لڑیں، پاک فوج نے بہت قربانیاں دی ہیں،یہ وقت ٹیپو سلطان بننے کا ہے ٹویٹر سلطان بننے کا نہیں،جنگیں ٹویٹر پر نہیں لڑی جاتیں،کشمیری چھ ماہ سے محصور ہیں اور ہم ڈرائینگ روم میں بیٹھ کر تقریریں کررہے ہیں،کشمیر تقریر سے نہیں شمشیر سے آزاد ہوگا۔ عبد اللہ حمید گل نے کہاکہ حکومت بتائے کہ اس کی کشمیر پالیسی کیا ہے؟وزیراعظم عمران خان بتائیں کہ وہ امریکہ سے کون سی ٹرافی جیت کر لائے؟کوئی جہاد کی کال دے نہ دے میں کشمیر میں جہاد کی کال دوں گا،میں کشمیر جاؤں گا، لڑوں گا اور کشمیر کے لیے اپنی جان دوں گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button