بین الاقوامیپکوان و صحت

کورونا بارے سچ بتانے کیلئے فرار ہو کر امریکہ پہنچی ہوں،چینی ڈاکٹر

واشنگٹن (94 نیوز) ایک چینی ڈاکٹر کوروناکے بارے میں سچ بتانے کیلئے فرار ہوکر امریکہ پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ کی وائرس امراض کی ماہر ڈاکٹر لی منگ یان نے ”فوکس نیوز“کو بتایا کہ وہ بیرونی دنیا کو اصل حقائق بتانا اور خبردار کرنا چاہتی ہیں کہ یہ خاص وائرس کتنا خطرناک ہے۔ اگر وہ یہ حقائق چین میں بتانے کی کوشش کرتی تو کب کی ”غائب“ ہو چکی ہوتی۔

ڈاکٹر یان نے بتایا کہ مین لینڈ چین میں موجود ان کے قریبی تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں نے جو اس وائرس کے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں اسے بتایا تھاکہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور بیرونی دنیا کے علم میں آنے سے بہت قبل چین میں اس وائرس کے انسانوں سے انسانوں تک منتقل ہونے کا سلسلہ شروع ہو چکا تھا۔ چینی حکومت یہ حقائق چھپا رہی تھی اور جس تجربہ گاہ میں وہ خود کام کر رہی تھی وہاں اس نے وائرس پر جو تحقیق کی تھی اس کے سپروائرز نے اعلیٰ حکام کے پاس بھیجی تو اسے یکسر نظرانداز کردیا گیا۔

ڈاکٹریان نے بتایا کہ 2019ءکے آخر میں اس کے سپروائزر نے انہیں پرانے سارس جیسے وائرس کے کیسز پر تحقیق کرنے کو کہا جو مین لینڈ چین سے آئے تھے۔ چینی حکومت نے ہانگ کانگ اور بیرونی دنیا کے ماہرین کو چین کی مین لینڈ پر آنے کی اجازت نہیں دی۔ اس لئے اسے وہاں اپنے قریبی دوستوں سے معلومات حاصل کرنا پڑیں۔

ڈاکٹریان نے کہا کہ اسے خاموش رہنے اور اپنی تحقیق کو آگے نہ بڑھانے کی تاکید کی گئی تھی۔ فرار ہونے کے بعد اس کا سائبر حملوں کے ذریعے پیچھا کیا گیا اور اس کے گھر والوں کو تنگ کیا گیا۔ لاس اینجلس میں پہنچنے کے بعد ڈاکٹریان نے درخواست کی کہ اسے واپس نہ بھیجا جائے ورنہ اسے قتل کر دیا جائے گا۔ ایف بی آئی نے ڈاکٹریان کے دعووں کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button