قومی

پی آئی اے کا ساڑھے 3ہزارملازمین فارغ کرنے کامنصوبہ

اسلام آباد (94 نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ساڑھے 3 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کامنصوبہ تیار کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے تحت فارغ کیا جائے گا۔ اس رضا کارانہ علیحدگی اسکیم کے لیے 12 ارب 87 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رضا کارانہ اسکیم کے تحت ملازمین کو بقایاجات ڈھائی سال میں ملیں گے۔ پی آئی اے کے 3500 ملازمین فارغ کرنے سے سالانہ 4 ارب 20 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ اس رضا کارانہ اسکیم کا منصوبہ منظوری کے لیے ای سی سی اور وفاقی کابینہ کو بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

مشیرِ خزانہ کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس 16 نومبر کو طلب کیا گیا۔ ای سی سی کی جانب سے پی آئی اے کے ملازمین کی فراغت کے منصوبے پر غور کرنے کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button