قومی

اے این ایف سے پہلے نیب اور ایف آئی اے کو رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کیلئے کہاگیا،شاہد خاقان عباسی

لاہور (94نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں گھر سے آیا کھانا نہیں کھانے دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایک انتہائی اہم اجلاس میں فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو بتایا جائے گا کہ گیسٹ ہاؤس اور  جیل  میں فرق ہوتا ہے۔ نواز شریف ابھی جیل میں نہیں رہ رہے وہ گیسٹ ہاؤس میں رہ رہے ہیں انہیں وہاں گیسٹ ہاؤس والی تمام سہولیات میسر ہیں اور وہ گھر سے آیا کھانا کھاتے ہیں لیکن اب فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں گھر سے آیا کھانا نہ کھانے دیا جائے۔

اس حوالے سے ایک خاص میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو بتایا جائے گا کہ گیسٹ ہاؤس اور جیل میں فرق ہوتا ہے۔

نواز شریف کوکوٹ لکھپت جیل کی سکیورٹی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔شہبازشریف بھی نواز شریف کےساتھ اسی سیکیورٹی وارڈ میں رہیں گے۔ ذوالفقارعلی بھٹو اورآصف زرداری بھی اسی جیل میں قید کاٹ چکے ہیں۔ سکیورٹی وارڈ کے لان میں ذوالفقار علی بھٹواورآصف زرداری کےلگائے پودے بڑے ہو چکے ہیں۔ سابق وزیراعظم  نواز شریف کو بیس بائے بیس کا کمرہ الاٹ کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button