تقریبات/سیمینارزقومی

کمشنر سلوت سعید کی زیرصدارت میونسپل کارپوریشن کی پلاننگ برانچ کی کارکردگی کا ریویو اجلاس

فیصل آباد (94 نیوز) کمشنر سلوت سعید کی زیرصدارت میونسپل کارپوریشن کی پلاننگ برانچ کی کارکردگی کا ریویو اجلاس منعقد ہواجس میں انسپکٹرز کو تفویض کردہ ایریا کی تقسیم پر بریفنگ لی گئی۔ بلڈنگز کنٹرول کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن،ایف ڈی اے اور پھاٹا کے ایریازسے آگاہ کیا گیا۔

کمشنر نے کنورژن فیس، بلڈنگز فیس اور جرمانہ کی مد میں اہداف اور ریکوری کا جائزہ لیا۔کمشنر کوای خدمت مرکز پر موصولہ درخواستوں کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا گیا جبکہ غیرقانونی عمارات کے خلاف ایکشن پررپورٹ لی۔انہوں نے عمارات کے نقشہ جات کی منظوری بارے دریافت کیا اور کہا کہ عمارات کی ازخود ڈی سیل پر مقدمہ درج کرایا جائے، سیل کو چیک کریں۔سیل کو ازخود ڈی سیل کرنے پرقانونی ایکشن لیں اورایسے عناصر کو قانون کی گرفت میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ انسپکٹرز سے سیل برقرار کی تحریر لیں اور کاؤنٹر چیک کریں۔رہائشی ایریا میں کمرشل کام نہیں ہوناچاہیے۔کمرشل ایریاز سے ریونیو جنریٹ کریں۔انسپکٹرز پراگریس مزید بہتر بنائیں۔انہوں نے انسپکٹرز کی ایک ماہ کی پروفارمنس رپورٹ پر بریفنگ لی جس میں بتایا گیا کہ117 نوٹس جاری،40 سیل،25 مقدمات درج اورایک غیر قانونی عمارت کو مسمارکرایا گیا۔کمشنر نے کہا کہ بلڈنگزانسپکٹرز اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں۔فیصل منیر بلڈنگ انسپکٹر کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا اوربلڈنگز انسپکٹرز کی چھ ماہ کی کارکردگی طلب کرتے ہوئے کہا کہ 15 روز بعد ریویومیٹنگ ہوا کرے گی۔خطرناک عمارات کے مالکان کو نوٹسز بھجوائیں اور عدم تعمیل پر ایکشن لیا جائے۔چیف آفیسر محمد زبیر وٹو بھی موجود تھے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close