قومی

کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے، مریم نواز

لاہور (94 نیوز) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور اپوزیشن لیڈرمیاں شہبازشریف کی والدہ انتقال کرگئیں جس کی اطلاع گھنٹوں تاخیر سے مریم نواز کوملی۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر بتایا کہ” میاں صاحب کے سر سے ماں کا دعاوں بھرا سایہ اٹھ گیا۔ دادی کے انتقال کی خبر مجھے فون سروسز معطل ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر سے ملی جس کے بعد میں فوراََ لاہور کی لیے روانہ ہو گئی۔ میرے والد اور گھر والے بار بار رابطے کی کوشش کرتے رہے مگر رابطہ نہ ہو سکا”۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ” کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نا آئیں۔ یہ ظالم اور انتقام میں اندھےلوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button