قومی

انسداد گداگری مہم جاری 466پیشہ ور گداگروں کوتحویل میں لے لیا گیا

فیصل آباد(94 نیوز) ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر انسداد گداگری کی جاری مہم کے سلسلے میں محکمہ سماجی بہبود کی ٹیموں نے گزشتہ 12ایام میں مختلف شاہرات اور چوکوں پر بھرپور آپریشن کرکے 466پیشہ ور گداگروں کو تحویل میں لیا جن میں 235مرد بھکاری،213خواتین اور 18بھکاری بچے شامل ہیں۔سوشل ویلفیئر آفیسر ریحانہ یاسمین نے بتایا کہ انسداد گداگری مہم پر روزانہ کی بنیاد پر عملدرآمد جاری ہے اور پولیس فورس کے ہمراہ 24دسمبر 2019سے 4جنوری 2020تک آپریشن کرکے شہریوں کے لئے وبال جان بننے والے بھکاریوں کو پکڑ کر ان کی اصلاح بھی کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرد بھکاریوں کو اولڈ ایج ہوم،خواتین کو دارالامان اور بھکاری بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کرکے ان کی گداگری سے بازرہنے کے لئے تربیت کا عمل بھی جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button