کرسچن ایگل سپورٹس کلب کے زیرِ اہتمام انٹر چرچز کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) کرسچن ایگل سپورٹس کلب کے زیرِ اہتمام لاسال ہائی سکول اینڈ کالج فیصل آباد میں ایک شاندار انٹر چرچز کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں انوائے آف کرائسٹ چرچ کے پاسٹر عارف گلزار، کرسچن ایگل سپورٹس کلب کے آرگنائزر سہیل گلزار اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر سہیل گلزار اور آرگنائزر عارف گلزار تھے۔ ٹورنامنٹ کا کانٹے دار فائنل میچ جی وی ایم الیون اور لیمپ فیلوشپ کے درمیان کھیلا گیا، جس میں جی وی ایم الیون نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان مار لیا اور ٹرافی اپنے نام کر لی۔فائنل میچ کے موقع پر مہمانِ خصوصی سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو اور سابق انٹرنیشنل کرکٹر ظہور الہی تھے۔ دیگر معزز مہمانوں میں سابق کونسلر شوکت مسیح، شہباز جٹ، ایلڈر سلیم، یوسف عدنان، فاروق ایوب، ارشد پرویز اور افضل محمود شاکر سمیت دیگر معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مستند امپائرز قیصر بٹ اور محمد ابراہیم نے امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیے، جبکہ معروف کمنٹیٹر محمد اخلاق نے اپنی جاندار کمنٹری سے شائقینِ کرکٹ کو خوب محظوظ کیا۔اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی اور معزز مہمانانِ گرامی کے دستِ مبارک سے فاتح ٹیم اور ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے گئے۔آخر میں ٹورنامنٹ آرگنائزر عارف گلزار نے تمام مہمانِ خصوصی، معزز مہمانانِ گرامی، اسپانسرز اور شرکا کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی گوناگوں مصروفیات میں سے قیمتی وقت نکال کر ٹورنامنٹ کو کامیاب بنایا۔



