بین الاقوامی

سری دیوی کی فلمی بہن کینسر سے ہار گئی

نئی دہلی (تعلیم ٹی وی آن لائن) بالی ووڈ فلم ’انگلش ونگلش‘ میں سری دیوی کی بہن کا کردار ادا کرنے والی بھارتی اداکارہ سجاتا کمار کنیسر کے خلاف جنگ ہار گئیں ۔سجاتا کینسر جیسے موذی مرض کے چوتھے اسٹیج پر علاج کے لیے باندرا کے لیلا وتی اسپتال میں داخل تھیں، ان کے انتقال کی خبر ان کی بہن سچترا کرشنا مورتی نے ٹویٹ کر کے دی۔

سجاتا کمار نے 2012 میں آئی فلم ’انگلش ونگلش‘ میں سری دیوی کی بہن کا کردار ادا کیا تھا۔ واضح رہے کہ سجاتا کو میٹا اسٹیٹک کینسرکے چوتھے اسٹیج پر تھی اور ان کے جسم کے کئے حصوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔

سجاتا نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے علاوہ ماڈلنگ بھی کی اور متعدد ٹی وی شوز میں بھی کام کیا۔وہ بالی ووڈ اسٹار انیل کپور کے ہمراہ بھارت کے نجی ٹی وی چینل کے شو’ 24‘ میں بھی کام کرچکی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button