قومی

ڈی ایس پی سرکل سمندری محمد سعید گورسی کی شہید ٹریفک وارڈن مصور حسین کی قبر پر حاضری

فیصل آباد (94 نیوز) ڈی ایس پی سرکل سمندری محمد سعید گورسی نے شہید ٹریفک وارڈن مصور حسین کی قبر پر حاضری دی۔ شہید ٹریفک وارڈن مصور حسین 22 اکتوبر 2010 کو کینال روڈ پر دورانِ ڈیوٹی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے۔

اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، جبکہ ڈی ایس پی محمد سعید گورسی نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پولیس افسران نے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

بعد ازاں پولیس افسران نے شہید کے گھر جا کر ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ شہید ٹریفک وارڈن مصور حسین محکمہ ٹریفک پولیس کا قیمتی اثاثہ تھے۔ دورانِ ڈیوٹی فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے ان کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہداء کی لازوال قربانیاں پولیس فورس کے لیے عزم، حوصلے اور فرض شناسی کی روشن مثال ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button