قومی

ڈی اوایلیمنٹری فی میل کوایمانداری مہنگی پڑ گئی، عہدہ سے فارغ

فیصل آباد (94 نیوز میاں ندیم) محکمہ تعلیم نے ڈسٹرکٹ آفیسر ایلیمنٹری ایجوکیشن فی میل کو عہدہ سے فارغ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی او ایلیمنٹری فی میل کو ایمانداری مہنگی پڑ گئی۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کرپٹ عناصرکو بے نقاب کرنے پر رضیہ تبسم کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگئے۔

فیصل آباد میں 143 بوگس ٹیچرز پکڑنے والی ڈی او ایلیمنٹری فی میل رضیہ تبسم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا. سیکرٹری سکولز نے ڈی او ایلیمنٹری رضیہ تبسم کو چارج چھوڑ پر سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب رپورٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ تعلیم میں بہتر کارکردگی اور کرپٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر ڈی او ایلیمنٹری فی میل رضیہ تبسم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ رواں ماہ ڈی او ایلیمنٹری ایجوکیشن فیصل آباد رضیہ تبسم نے بوگس ڈاکومنٹ اور تقررناموں کا ریکارڈ نہ ہونے پر 143 بوگس ٹیچرز کے کیسز محکمہ اینٹی کرپشن کو بھجوائے تھے۔ سیکرٹری ایجوکیشن کی طرف سے ڈی او ایلیمنٹری رضیہ تبسم کو عہدہ چھوڑ کر سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے.

اپنی تین سالہ مدت تعیناتی کے دوران ڈی او ایلیمنٹری رضیہ تبسم نے محکمہ تعلیم سے چار سو سے زائد بوگس بھرتیوں کے کیسز پکڑے اور جعلسازی سے بھرتی ایجوکیٹرز کو نوکریوں سے فارغ کیا. جبکہ ڈی او ایلیمنٹری کی رپورٹ پر ہی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ متعدد جعلی ایجوکیٹرز کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کرچکا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button