قومی

ایف ڈبلیوایم سی کاعید الاضحی پر صفائی انتظامات کے حوالے سے صفائی پلان جاری

فیصل آباد (94 نیوز) ایف ڈبلیوایم سی نے عید الاضحی پر صفائی انتظامات کے حوالے سے صفائی پلان جاری کر دیا ہے۔ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے لیے خصوصی تیار کردہ بائیو ڈیگریڈایبل ویسٹ بیگز شہریوں میں مفت تقسیم کئے جائیں گے۔شہر بھر میں عوامی آگاہی اور سروس ڈلیوری کیلئے 40مقامات پر کیمپ لگائے جائیں گے۔ پہلے دن 474،دوسرے دن 439اور عید کے تیسرے دن 250چھوٹی و بڑی گاڑیاں آپریشن فلیٹ میں شامل رہیں گی۔
 تفصیلات کے مطابق فیصل آبادویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایف ڈبلیوایم سی) نے عید الاضحی پرموثر انداز میں جانوروں کی آلائشیں اکٹھی کرنے اور ماحول دوست انداز میں انکی تلفی کیلئے جامع پلان تشکیل دیا ہے۔صفائی انتظامات کیلئے تشکیل دیا گیاعید پلان 3اگست تک جاری رہے گا۔ عید سے قبل انتظامات کے لئے شہر میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تمام مویشی منڈیوں میں ہیوی مشینری کے ساتھ ویسٹ ورکرز کی تعیناتی، مویشی منڈیوں میں صفائی و آگاہی کیمپوں کا قیام، یونین کونسل کی سطح پر16ویسٹ ٹرانسفر سٹیشنز کا قیام، یونین کونسلوں میں 40آگاہی کیمپ، شہر کی بڑی مساجد اور عید گاہوں میں صفائی کے علاوہ چاند رات کو شہر کے اہم مقامات و مارکیٹوں میں زیرو ویسٹ آپریشن شامل ہے۔ عید کے تینوں دن گلی محلوں سے چھوٹی و بڑی گاڑیوں کی مدد سے آلائشوں کو ٹرانسفر سٹیشنز تک پہنچایا جائے گا بعد ازاں آلائشوں کوبڑے ڈمپرز کی مدد سے ڈمپ سائیٹ تک منتقل کیا جائے گا۔عید الاضحی کے پہلے دن 474،دوسرے دن 439اور عید کے تیسرے دن 250چھوٹی و بڑی گاڑیاں آپریشن فلیٹ کا حصہ رہیں گی۔عید کے اختتام پر بڑی مقدار میں اکٹھے ہونے والی آلائشوں کو موئثر اور ماحول دوست طریقے سے تلف کرنے کے لیے خصوصی ڈمپنگ پوائنٹس اورشہر میں موجود اجتماعی قربان گاہوں کی مکینیکل واشنگ بھی پلان کا حصہ ہیں۔صفائی پلان کے تحت ایف ڈبلیو ایم سی کی جانب سے پہلی مرتبہ ڈور ٹو ڈور ماحول دوست بیگ بھی تقسیم کئے جائیں گے۔خصوصی تیار کردہ بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگ قربانی کے جانورں کی آلائشیں مناسب انداز میں ٹھکانے لگانے میں معاون ثابت ہوں گے علاوہ ازیں یہ بیگز آگاہی سرگرمیوں کے دوران شہر کے اہم مقامات اورکیمپوں پر بھی دستیاب ہوں گے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پرایف ڈبلیو ایم سی ہر صورت شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں سر گرم عمل ہے اور اس سلسلہ میں تمام افسران اور 4ہزار سینٹری ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ شہریوں کی سہولت کے لیے ادارے کی جانب سے عیدپر صفائی کے غیر معمولی اقدامات کیے جائینگے اور شہریوں کی شکایات پر فوری ازالہ ہو گا، دیگر ضلعی اداروں، منتخب نمائندوں،علماء اکرام اور بالخصوص شہریوں کے ساتھ عید پلان شیئر کرنے کے لیے ملاقاتیں بھی کی جارہی ہیں تاکہ بہترین نتائج یقینی بنائے جاسکیں۔مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن 1139اور سوشل میڈیا کو مکمل فعال رکھا جائے گا۔ عید پر صفائی پلان کو ہر طرح سے جانچ پرکھ کر تیار کیا گیا ہے جس کے کامیاب اطلاق کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی لیکن اس میں حکومت کے عز م کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی اور شہریوں کا ساتھ بھی اشد ضرورت ہو گی۔ شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ آلائشوں کو جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے ایف ڈبلیو ایم سی کے عملہ کے حوالے کریں اور صفائی سے متعلق شکایات کے لئے ہماری ہیلپ لائین 1139پر رابطہ کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button