قومی

اسد عمرکو قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئر مین بنانے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (94نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو نئی ذمہ داری دیتے ہوئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اسد عمر کو کابینہ میں واپس لانے کیلئے زور دیا لیکن انہوں نے انکار کر دیا تاہم قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین بننے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے چیف وہیپ کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فیض اللہ کمیٹی کے چیئرمین کے فرائض انجام دے رہے ہیں تاہم اسد عمر کو چیئر مین بنانے کیلئے پہلے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا رکن نامزد کیاجائے گا جس کے بعد انہیں چیئر مین بنایا جائے گا۔ اور فیض اللہ کو فارغ کردیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button