National

Deputy Commissioner Ali Shehzad's open court on the second day also, redressal of grievances related to the Finance Department

Faisalabad(94 news) ڈپٹی کمشنر علی شہزادنے دوسرے روز بھی ریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت ڈی سی کمپلیکس میں شہریوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات سنیں اور ان کے حل کے احکامات جاری کئے۔

ڈپٹی کمشنر نے مسائل سنتے ہوئے موقع پر ہی بیشتر درخواستوں کو نمٹادیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ مال عوامی خدمت میں پیش پیش اور ریونیو عوامی خدمت کے انعقاد سے نہ صرف لوگوں کے مسائل حل ہورہے ہیں بلکہ ان کے اعتماد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے یہی وجہ ہے کہ کچہری اب دو لگا تاردن لگائی جارہی ہیں۔ریونیو عوامی خدمت سروسز میں تحصیل سٹی وصدرمیں مجموعی طور پر 38 درخواست گزاروں نے مسائل کی نشاندہی کی جن میں سے 27 درخواستوں کو موقع پر نمٹادیا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button