قومی

گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کا آئینی مسودہ تیار

اسلام آباد (94 نیوز) گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچوں صوبہ بنانے کا آئینی مسودہ تیار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے گلگت بلتستان کو پاکستان کے پانچویں صوبے کی حیثیت دینے کیلئے آئینی مسودہ تیار کرلیا ہے۔ وفاقی وزارت قانون نے گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کیلئے عالمی قوانین اور یو این قراردادوں کی روشنی میں آئینی مسودہ تیار کرلیا ہے۔
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے گلگت بلتستان آئینی مسودہ وزیراعظم عمران خان کو بھی پیش کردیا ہے۔ فروغ نسیم نے گلگت بلتستان آئینی مسودہ خود ڈرافٹ کیا۔ دوسری جانب جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کونسل کے بارہویں سیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کونسل نے گلگت بلتستان میں عوام کو مواصلات کی بہتر سہولیات کی فراہمی کی غرض سے نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز سپیکٹرم کی نیلامی کے حوالے سے پالیسی ڈائریکٹیو کے اجرا کی منظوری دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button