National

Deputy Director Social Welfare Amina Alam visited the projects of social organizations of the sea

Faisalabad (94 news) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئروبیت المال آمنہ عالم نے تحصیل سمندری میں سماجی تنظیموں کے دورے اور مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے راہِ انسانیت کے زیر اہتمام چلنے والے مختلف پراجیکٹس ریسکیو سنٹر، واٹر فلٹریشن پلانٹس،فری دستر خوان اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمندری میں فری ڈسپنسری اور راہِ انسانیت کے مجوزہ ڈائیلسز سنٹر کی جگہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے راہِ انسانیت کی خدمات کو شاندار اور مثالی قرار دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال نے ینگ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر سایہ چلنے والے ینگ ویلفیئر ہسپتال اور مختار ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر تحت چلنے والے میڈیکل کمپلیکس کا بھی معائنہ کیااور سماجی تنظیموں کے انسانیت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو بھر پور سراہا۔ناصر محمود اعوان سوشل ویلفیئر آفیسر کمیونٹی ڈیویلپمنٹ سمندری نے تمام سماجی تنظیموں کے بارے میں مکمل بریفننگ دی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close