بین الاقوامی

گستاخانہ خاکے،کویت نےفرانس کیخلاف اہم قدم اٹھالیا

کویت (94 نیوز) فرانس میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے توہین آمیز کارٹون بنائے جانے پر کویت کے دکاندار  سب مسلم ممالک پر بازی لے گئے اور  فرانسیسی مصنوعات کا اجتماعی بائیکاٹ کرتے ہوئے  اپنی دکانوں اور سپر سٹورز سے فرانسیسی اشیاء ہٹا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شرپسند عناصر مسلمانوں کی دل آزاری کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور اظہار آزادی کی آڑ میں آئے روز شرپسندی کرتے رہتے ہیں، ایک طرف بین المذاہب کے نام پرمسلم ممالک میں غیر مسلم این جی اوز کے ذریعے کروڑوں ڈالر خرچ کئے جارہے ہیں اور دوسری طرف اپنے ممالک میں مسلمانوں کے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا شان میں گساخیوں کو سلسلہ بند ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ مسلمان ممالک میں فرانس کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ان کی مصنوعات کا بئیکاٹ کرنے کے بھی اعلانات کئے گئے۔

کویت کی غیر سرکاری صارفین کوآپریٹو سوسائٹیز کی یونین نے جمعہ کو فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کے لیے ایک باضابطہ سرکلر جاری کیا تھا۔اس یونین میں کویت کی 70 سے زیادہ تنظیمیں شامل ہیں۔اس کی اپیل پر دکان داروں نے اپنی دکانوں اور سپراسٹورز سے فرانسیسی کمپنیوں کی ساختہ مصنوعات بالخصوص بالوں اور چہرے کے تحفظ اور خوب صورتی کے لیے اشیاء کو شیلفوں سے ہٹا دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button