قومی

نواز شریف پر بادشاہت کا طعنہ مارنے والے نعیم الحق نے عمران خان کو بھی بادشا ہ کہہ دیا

اسلام آباد (تعلیم ٹی وی آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور حکومت میں تحریک انصاف انہیں بادشاہ کا طعنہ مارتی تھی ،چیئر مین تحریک انصا ف کئی بار نواز شریف کو بادشاہ اور ان کی کابینہ کو درباری کہہ کر پکارتے تھے لیکن اب تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے بھی عمران خان کو بادشاہ کہہ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخواہ کے گورنر کے عہدے کے لیے شاہ فرمان کے نام کی منظور ی دی تو نعیم الحق نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ

”شاہ کا فرمان ہے کہ شا ہ فرمان صوبہ خیبر پختونخواہ کا گورنر ہو گا“۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button