قومی

رانا ثنا اللہ پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر

لاہور(94 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ پرمنشیات کے مقدمے میں فردجرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات عدالت میں لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کیخلاف فرد جرم کی کارروائی کیلئے مقدمے کی سماعت ہوئی، اعظم نذیر تارڑ وکیل ملزمان نے کہاکہ شریک ملزم پیش نہیں ہوا، اسے بخار ہے،اعظم نذیر تارڑ نے کہاملزم اکرم کا کورونا ٹیسٹ کرانے بھیجاہے،جج انسداد منشیات عدالت نے استفسار کیارپورٹ کب آئے گی؟وکیل نے کہاکہ ایس او پیز کے تحت اگر شبہ ہو تو اسے 14 دن آئسولیشن میں رہنا ہوتا ہے،جج شاکر حسن نے کہاکہ اس کی رپورٹ جلد عدالت میں پیش کریں۔

پراسیکیوٹر نے کہاکہ ڈیڑھ سال سے فردجرم عائد نہیں ہوئی ،عدالت نے رانا ثنا اللہ پر فردجرم کی کارروائی ایک بار پھر موخرکردی اور کیس کی سماعت 3 اپریل تک ملتوی کردی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button