قومی

ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر کا ماڈل کیٹل مارکیٹ نیاموآنہ کا دورہ،

فیصل آباد (94 نیوز) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد قیصر خلیق قریشی کے ہمراہ ماڈل کیٹل مارکیٹ نیاموآنہ کا اچانک دورہ کیا۔

انہوں نے حکومت پنجاب کے احکامات اور سیکرٹری لائیوسٹاک کی ہدایات کے مطابق محکمانہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود عملہ کی کارگردگی کو چیک کیا۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے محکمانہ سٹاف کو ہدایت کی کہ تمام قربانی کیلئے لائے گئے جانوروں پر چیچٹر مار دوائی کے سپرے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے ماڈل کیٹل مارکیٹ میں قربانی کے جانوروں کی صحت کا بھی مشاہدہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button