قومی

اپوزیشن کے صوبائی حلقوں کے تعلیمی ادارےترقیاتی فنڈزسے محروم،کوئی فنڈ نہیں ملے گا

فیصل آباد (94 نیوز)  فیصل آباد میں اپوزیشن کے صوبائی حلقوں کے سرکاری تعلیمی اداروں کواس سال کوئی ترقیاتی فنڈز نہیں ملیں گے۔ محکمہ تعلیم نے صرف حکومتی ایم پی ایزکےحلقوں میں غیر میسرسہولیات کی فہرستیں بنا کرعوامی نمائندوں سےفنڈنگ دلوانے کیلئے سفارشات تیارکرلیں۔ لیکن لیگی ایم پی ایز کے حلقوں کو یکسر نظر انداز کردیا گیا اور انکے حلقوں کے سکولوں کو سہولیات سے محروم کرنے کے لئے تعلیمی فنڈز کی ڈیمانڈ ہی نہیں کی گئی۔

محکمہ تعلیم نےسکولوں میں غیرمیسرسہولیات کی فہرستوں کی تیاری میں ن لیگی ایم این ایزکےحلقوں کونظراندازکردیا۔ فیصل آبادکے حلقہ پی پی 116سےفقیرحسین ڈوگر،پی پی 115 سے رانا علی عباس،پی پی 107 شفق احمد، پی پی 101 رائےحیدر علی خان،پی پی 98 شعیب ادریس ،پی پی 112طاہرجمیل، پی پی 104صفدر شاکر، پی پی 108 محمد اجمل آصف،پی پی 103جعفرعلی، پی پی 117 حامد رشید اور پی پی 109 ظفراقبال ناگرہ کا تعلق مسلم لیگ ن سےہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button