قومی

انسداد گداگری مہم کے دوران 51 پیشہ وربھکاریوں کو تحویل میں لے لیا گیا

فیصل آباد (94 نیوز) ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر محکمہ سماجی بہبود کی زیر نگرانی انسداد گداگری مہم کے دوران شہر کے مختلف چوکوں میں کارروائی کرتے ہوئے 51 پیشہ وربھکاریوں کو تحویل میں لے لیا گیا جن میں 26 مرد، 25 خواتین بھکاری شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل ویلفیئر آفیسر ریحانہ یاسمین کی زیر نگرانی محکمہ سماجی بہبود کی چار ٹیموں نے پولیس فورس کے ہمراہ گزشتہ روز شہر بھر میں گداگروں کے خلاف اپریشن جاری رکھا اور اس دوران شہریوں کے لئے اذیت کا باعث بننے والے پیشہ ور بھکاریوں کو تحویل میں لیا گیا۔ صغیف العمر بھکاریوں کو اولڈ ایج ہوم جبکہ خواتین بھکاریوں کو دارالامان میں بھیج دیا گیا۔ یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر انسداد گداگری مہم تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور پولیس فورس کی مدد سے پیشہ ور بھکاریوں کو تحویل میں لینے کے علاوہ عادی گداگروں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے۔ اس سے قبل محکمہ سماجی بہبود کی ٹیموں نے 78 بھکاریوں کو پکڑا تھا جن میں 41 مرد،35 خواتین اور 2 بچے شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button