قومی

چھاپہ مار ٹیموں کا بھٹوں کا دورہ، 2 سیل، اکثر دھواں چھوڑتے رہے

فیصل آباد(94 نیوز) اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول کی زیرنگرانی ریونیو افسران پر مشتمل ٹیموں نے مختلف علاقوں میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیرچلنے والے 2 بھٹے سیل کرادیئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیموں نے چک 115 ج ب، 117 ج ب، ڈرائی پورٹ جھمرہ روڑ، ملت روڑ اور دیگر علاقوں میں بھٹوں کو چیک کرتے ہوئے سموگ کا باعث بننے پر دو بھٹوں کو سیل کرادیا۔

جبکہ چکنمبر 225 ملکھانوالہ، 226 ملکھانوالہ، 215ر۔ب ، 227رب چدھڑ اور کراڑ والا میں بھٹے اپنی آب و تاب کے ساتھ چل رہے ہیں اور شہر کے نزدیک ترین ہونے کے باوجود ان بھٹوں کو آج تک نہ چیک کیا گیا اور نہ ہی انکے خلاف کسی قسم کی کارروائی عمل میں لائی گئی،

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close