قومی

چلڈرن ہسپتال میں قومی صحت کارڈ کاؤنٹر قائم کر دیا گیا

فیصل آباد(94 )چلڈرن ہسپتال میں قومی صحت کارڈ کاؤنٹر قائم کر دیا گیا۔

ایم ایس ڈاکٹر حبیب بٹر کے مطابق روزانہ درجنوں مفلس افراد اپنے بچوں کو علاج معالجے کی تشخیص کیلئے لاتے ہیں جو مہنگی ادویات ٹیسٹ نہیں کروا سکتے حکومت نے غریبوں کو سپورٹ کرنے کے لئے ہیلتھ کارڈ کا اجراء کیا ہے جس سے ہر خاندان اپنی اور اپنے بچوں کی صحت کے متعلق تمام بیماریوں کا علاج مفت کروا سکے گا یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ ہر پاکستانی خاندان بروقت علاج معالجہ کی سہولیات مفت حاصل کر سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا عملہ پہلے سے زیادہ بھر پور تعاون کرتے ہوئے قومی صحت کارڈ کاؤنٹر پر مکمل رہنمائی فراہم کرے گا اس مفت ایشیاء کے سب سے بڑے چلڈرن ہسپتال میں دل‘ گردوں‘ جگر کے امراض سمیت تمام ضروری علاج جاری ہے-

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button