National

For the first time, the police got paper ball guns to deal with the PTI long march

Islam Abad (94 news) پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے۔ لانگ مارچ میں بدامنی کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پاکستان میں پہلی بار پیپر بال گن کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پیپر بال گن مشتبہ افراد کے جسموں پر انمٹ سیاہی یا رنگ چھوڑے گی جس سے ان کی شناخت کی جائے گی اور گرفتاری میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد پولیس کو 17 پیپر بال گنز، 4 ہزار پیپر بالز بھی دے دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جمعہ کے روز لاہور کے لبرٹی چوک سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مارچ کی قیادت میں خود کرونگا، یہ حقیقی آزادی مارچ ہے اسکا کوئی ٹائم فریم نہیں ہے، لاہور کے لبرٹی چوک سے عوام کے جم غفیر کے ہمراہ براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد پہنچوں گا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تاریخ کا سب سے بڑا اور پر امن لانگ مارچ ہوگا، تاہم خدشہ ہے کہ یہ لوگ لانگ مارچ میں گڑبڑ کراسکتے ہیں، ہم اسلام آباد میں کسی سے لڑائی نہیں کرنے جا رہے، کوئی قانون نہیں توڑینگے اور نہ ہی ہمیں ریڈ زون میں جانا ہے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close